دلچسپ و عجیب
21 ستمبر ، 2012

بغیر گراؤنڈ اور پِچ کے سمندر میں کھیلا گیا انوکھا کرکٹ میچ

بغیر گراؤنڈ اور پِچ کے سمندر میں کھیلا گیا انوکھا کرکٹ میچ

لندن…این جی ٹی…کرکٹ کا میچ ہو تو ہر کسی کے ذہن میں سب سے پہلا خیال یہی آتاہے کہ کہاں ہورہا ہے،گراؤنڈ کونسا ہے یا پھر پچ کی صورتحال کیا ہے؟ لیکن برطانیہ میں ایسا انوکھا میچ ہوا کہ یہ تمام سوالات ذہن سے ہی نکل گئے۔ برطانیہ میں 2کلب ٹیموں کے درمیان میچ کا وینیو سمندری حصہ تھا جہاں نہ ہی پچ تھی نہ ہی کوئی محدود گراؤنڈتاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑی تیز ہواؤں اور اونچی نیچی لہروں کے درمیان فیلڈنگ کرنے میں مست تھے۔پانی کے بیچوں بچ کھڑی کی گئی وکٹ کے سامنے جہاں ایک کھلاڑی بیٹنگ کے جوہر دکھا رہا تھا تو بالر اپنی گیند میں پانی کے دباؤ کے ساتھ سوئنگ اور ٹپّادینے کی کوششوں میں مصروف عمل تھا۔

مزید خبریں :