پاکستان
Time 21 جنوری ، 2021

'فارن فنڈنگ کیس بتارہا ہےکہ عمران خان کیلئے بھارت اور اسرائیل سے بھی پیسہ آيا'

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس بتارہا ہےکہ عمران خان کو 2018 کے الیکشن کے لیے بھارت اور اسرائیل سے بھی پیسہ آيا تھا۔ 

کراچی میں اسرائيل نامنظور مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اگر پاکستان کے وفادار ہيں تو پھر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور اگر پاکستان کے غدار ہیں تو اسرائیل کو تسلیم کرلینا ہے، بات بڑی واضح ہے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کے تمام حقوق تک اسرائیل پر بات نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک فلسطینیوں کے ساتھ رہے گی۔

مزید خبریں :