پاکستان
Time 21 جنوری ، 2021

کے الیکٹرک سردیوں میں بھی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام

کے الیکٹرک سردیوں میں بھی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام ، شہر کو 500 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

درکار 1700 ميگاواٹ میں سے 800 نیشنل گرڈ سے مل رہے ہیں، دیگر تمام ذرائع سے کے الیکٹرک صرف 400 میگاواٹ حاصل کررہا ہے۔

کراچی کے علاقوں ملیر ، غریب آباد ، معین آباد اور جعفر طیار میں ساڑھے سات گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

کورنگی ، لانڈھی ، گلشن معمار ، لیاقت آباد ، اورنگی ٹاؤن ، کیماڑی ، بلدیہ ، سعید آباد ، بنارس اور اولڈ سٹی ایریا میں چھ گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔

 کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں اعلانی یا غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، مینٹی نینس کی وجہ سے بجلی بند کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :