22 جنوری ، 2021
امیر گیلانی کے 'گرل فرینڈ' سے متعلق جواب نے مداحوں کے دماغ میں مزید سوالات کھڑے کردیے۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ ڈرامہ کرنے کے بعد امیر گیلانی اور ماورا حسین کے چاہنے والوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان تعلقات ہیں۔
اب حال ہی میں امیر گیلانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چاہنے والوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انہیں ازدواجی حیثیت سے متعلق بے شمار سوالات موصول ہوئے۔
ایک صارف نے امیر گیلانی سے پوچھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالکل بھی نہیں، میں سنگل ہیں۔
ایک اور صارف نے اداکار امیر گیلانی سے سوال کیا کہ وہ کب شادی کر رہے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی اتنی جلدی نہیں ہے۔