22 جنوری ، 2021
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔
بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کی ہے جو میک اپ روم کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مفتی قوی کے ساتھ کھڑ ی ہیں اور وہ میک اپ کراتے ہوئے ویڈیو بنوا رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو بھی اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ حریم شاہ کہہ چکی ہیں کہ مفتی قوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔