23 جنوری ، 2021
کراچی: پولیس نے کمسن بیٹے کے ذریعے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے سے اپنے 8 سالہ بیٹے کو استعمال کرکے موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نعیم اللہ کے قبضے سے 38 موٹرسائیکلوں کے چیسز اور اسپیئر پارٹس ملے ہیں جب کہ چوری کی 2 موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سیکڑوں موٹرسائیکلیں چوری کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔