Geo News
Geo News

Time 23 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ورون دھون کی شادی پر بچن فیملی میں سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج منعقد کی جانے والی 'سنگیت نائٹ' سے ہو گا۔

ورون دھون کی شادی میں بالی وڈ کے مقبول ترین ستارے شرکت کریں گے جن میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، کترینہ کیف اور جیکلین فرنینڈز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورون دھون کی شادی میں جہاں متعدد بالی وڈ ستاروں کو مدعو کیا گیا ہے وہیں انہوں بالی وڈ کے سب سے مقبول خاندان 'بچن فیملی' میں سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا۔

دوسری جانب ورون کی شادی میں بالی وڈ کے مقبول ہدایت کار بونی کپور کو بھی مدعو نہیں کیا لیکن ان کے بچے یعنی جھانوی کپور اور ارجن کپور شادی میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں ورون دھون کی شادی میں انیل کپور کی فیملی اور ڈیوڈ دھون کے قریبی دوست گووندا کو بھی دعوت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ آج علی باغ میں شاہی طرز پر قائم کیے مینشن ہاؤس میں اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

ورون دھون اور نتاشا دلال کے سنگیت پر کرن جوہر، ورون کی پہلی کو اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور جھانوی کپور پرفارم کریں گے۔

اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال 24 جنوری یعنی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔