بھارت کی مشہور شخصیت نے شادی نہ کرنے پر اغواء کی دھمکی دی، راکھی کا انکشاف

جیسے لوگ ارجنٹ (فوری) شاپنگ پر جاتے ہیں تو ویسے ہی میں نے  ارجنٹ شادی کی ہے، اداکارہ راکھی ساونت— فوٹو:فائل 

تنازعات میں گھری رہنے والی بالی وڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے جلد شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ راکھی ساونت کی شادی گزشتہ دنوں ہوئی تھی اور اِس وقت وہ بگ باس کے 14 ویں سیزن میں موجود ہیں۔

راکھی ساونت کے شوہر اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں جس کے باعث ان کی شادی اب بھی عجوبہ بنی ہوئی ہے اور اس سے متعلق ہر دم ان سے سوال ہوتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے شادی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے شادی تو کی ہے لیکن اس کے پیچھے ایک راز ہے کیونکہ زندگی میں ایسے پریشانیاں لاحق ہوگئیں تھی کہ فوری طور پر شادی کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے لوگ ارجنٹ (فوری) شاپنگ پر جاتے ہیں تو ویسے ہی میں نے ارجنٹ شادی کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی ایک مشہور شخصیت نے مجھے دھمکی دی تھی کہ میں نے اگر شادی نہ کی تو وہ مجھے اغواء کرلے گا مگر میں نے اس حوالے سے پولیس سے کوئی شکایت نہیں کی۔

راکھی نے مشہور شخصیت کا نام لینے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر میں اس شخص کا نام لوں گی تو وہ مجھے بگ باس سے باہر نکال دے گا۔

مزید خبریں :