24 جنوری ، 2021
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے تفریحی مقامی مالم جبہ میں 3 روزہ اِسنو بورڈنگ کے انٹرنیشنل مقابلے ختم ہوگئے۔
تین روزہ اسنو بورڈنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بیلجیم اورفرانس کے کھلاڑی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
مردوں کی کیٹیگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن بیلجیم کے کھلاڑیوں کے نام رہی جبکہ خواتین مقابلوں میں پاکستان کی عائشہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کی فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت ہی خوبصورت ریزارٹ ہے، مقامی سیاح بھی آرہے ہیں، باہر سے بھی لوگ آرہے ہیں، حکومت کا ارادہ ہے کہ مزید ٹریول ڈیسٹینیشن بڑھائی جائیں۔