25 جنوری ، 2021
اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم ترین سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت 4 فروری کو ہو گا جس میں سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 5 فروری کے لیاقت باغ کے جلسے سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔