Time 25 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اکتوبر میں میری شادی ہونے والی ہے: میرا جی کا نیا اعلان

فائل:فوٹو

اداکارہ میرا فلموں میں کام نہ کرنے کے باوجود اپنی خفیہ شادی کی خبروں یا انگریزی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اب میرا کی جانب سے رواں برس شادی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس سے متعلق بھی کچھ کہنا حتمی نہیں کہ اداکارہ نے یہ بات مذاق میں کہی یا پھر وہ واقعی شادی کرنے جارہی ہں۔

میرا کچھ دن قبل ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران انٹرویو  جب میرا سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم کے بعد میری شادی ہورہی ہے۔

میرا کے مطابق ان کی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوگی البتہ وہ کس سے شادی کررہی ہیں اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپٹن نوید کے والد اور میرا کے والد بھی دونوں کی شادی کا اعتراف کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں چند سال قبل لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست گزار عتیق الرحمان بھی اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :