21 جولائی ، 2020
لاہور: لالی وڈ اداکارہ میرا بھی کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہوگئیں۔
میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں اپنا گھر ہے اورخاندان کے 7 افراد ہیں جن کی کفالت بھی ذمے ہے۔
خیال رہے کہ الحمرا آرٹس کونسل ہر ماہ ضرورت مند فنکاروں کو سپورٹ فنڈ سے 5 ہزار روپے امداد فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ 13 مئی کو اداکارہ میرا امریکا سے وطن واپس پہنچی تھیں جب کہ اس سے قبل انہوں نے ویڈیو کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔