Time 25 جنوری ، 2021
پاکستان

ن لیگ کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

راجہ ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس — فوٹو:سوشل میڈیا 

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے فیصلے کی حمایت کی۔

اجلاس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار شہباز شریف اور خواجہ آصف کی تصاویر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مرکزی قائدین کے ساتھ رکھی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :