25 جنوری ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی تعیناتی کا عمل شروع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ وفاقی کابینہ اجلاس میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا معاملہ اٹھایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کی مدت 7 فروری 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ چئیرمین نادرا کے تقرر کا عمل فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیاجائےگا۔
حکام کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2015 میں عثمان مبین کو 3 سال کے لیے چئیرمین نادرا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں 2018 میں عثمان میبن کی 3 سال کت لیے ازسرنو تعیناتی کردی گئی تھی۔