بلال عباس ، ایمن خان ، سجل علی ’30 گلوبل ایشین اسٹارز ‘ میں شامل

فائل:فوٹو

پاکستان کے مقبول اداکار بلال عباس ، اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ سجل علی اخبار ایسٹرن آئی کے 30 سال سے کم عمر 30 گلوبن ایشین اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

جریدے کی جانب سے ہر سال انڈر 30 ،30 گلوبن ایشین اسٹارز کی فہرست میں ان اداکاروں اورفنکاروں کو شامل کیا جاتا ہے جو کم عمری میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اسکرین گریب

عالمی جریدے کی جانب سےفہرست کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’مستقبل نوجوانوں کا ہے اور عالمی سطح پر جنوبی ایشیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں پر ایک نظر ظاہر کرتی ہے وہ بے حد روشن ہیں‘۔

برطانوی جریدے کی جانب سے جاری فہرست میں پاکستان کے 3 نامور اداکاروں کے علاوہ علی ظفر کے بھائی اور گلوکار دانیال ظفر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلال عباس ایشیا کی 50 مقبول شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں جب کہ اداکارہ ایمن خان 100 ڈیجیٹل اسٹار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔

مزید خبریں :