08 دسمبر ، 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری کی تین اہم شخصیات ایمن خان، ماہرہ خان اور عاطف اسلم فوربز ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
اس فہرست میں بھارتی اسٹارز شاہ رخ خان ،امیتابھ بچن، انوشکا شرما،کیتھرائن لینگ فورڈ ،کے جے آپا جیسے دیگر اور بڑے نام بھی شامل ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 100 ایسے بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی گئی جنہوں نے عالمی وبا کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مداحوں میں آگاہی وشعور پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔
فوربز کے مطابق ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر فولورز کی تعداد 7 ملین اور فیس بک پر 4 ملین ہے۔
ماہرہ نے اپنے اکاؤنٹ کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل، خواتین پر کیے جانے والے تشدد اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے استعمال کیا۔
عاطف اسلم نے رواں برس مئی میں کورونا وبا کے دوران مداحوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسماء الحسنیٰ ریلیز کیا تھا جس میں اللہ کے 99 ناموں کی تلاوت کی تھی جسے اب تک یوٹیوب پر 2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
عاطف اسلم کے فیس بک فولورز کی تعداد 20ملین ہے، گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی
اس فہرست میں جڑواں بہنوں کے طور پر مقبول ایمن خان کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ تقریباً 8 لاکھ فالوورز کے ساتھ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولو کی جانے والی شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں۔
انہیں گزشتہ سال پاکستان کے ایک ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال خان 2 لاکھ 49 ہزار فولورز کے ساتھ کپڑوں کی سائٹ ایمن منال کلوزٹ چلارہی ہیں۔