Time 26 جنوری ، 2021
کھیل

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے کپتان بابر سمیت 4 پاکستانی کھلاڑی ٹھکانے لگادیے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا ٹیمین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا اور جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ جارج لنڈے نے 35 رنز اور فاف ڈوپلسی نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنرز یاسر شاہ نے رنز دے کر تین، ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔    

جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا تاہم 5 کے مجموعی اسکور پر عابد علی 4 رنز بناکر ربادا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

5 کے مجموعی اسکور پر عابد علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ عمران بٹ 9، بابر اعظم 7 اور نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 187 رنز کا خسارہ تھا جبکہ فواد عالم اور اظہر علی دونوں 5،5 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو ربادا نے 2 جبکہ آنرچ نارجے اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :