Time 26 جنوری ، 2021
پاکستان

تھرپارکر میں مور مرنے لگے

دونوں گاؤں میں 2 موروں کی لاشیں اور دو بیمار بچے ملے تھے، ڈپٹی کنزرویٹر— فوٹو:فائل 

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقوں میں موروں کی اموات ہونے لگیں جس پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم تھرپارکر پہنچ گئی۔ 

تھرپارکر کے گاؤں کھارو بجیر اور بھکوؤ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ تھر میں 20 مور ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز ٹالپر کا کہنا ہے کہ دونوں گاؤں میں 2 موروں کی لاشیں اور دو بیمار بچے ملے تھے جنہیں کراچی لے جا کر ٹیسٹ کروائے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بیمار مور کے بچوں کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی کمی کے ساتھ سردی لگی ہے جبکہ مرنے والے موروں کی رپورٹ آنا باقی ہے

مزید خبریں :