ممبئی میں سیف علی خان کا ہم شکل کون؟

سیف کے پہلی اہلیہ سے دو بچے ہیں جن میں سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان بالوں کے انداز میں تبدیلی کے بعد والد کی طرح نظر آنے لگے۔

سیف علی خان نے 2 شادیاں کی ہیں اور ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتہ سنگھ سے 1991 میں ہوئی تھی تاہم 13 سال بعد 2004 میں دونوں میں علیحدگی ہوئی۔

سیف کے پہلی اہلیہ سے دو بچے ہیں جن میں سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔

سارہ فلموں میں اداکاری کرتی ہیں جبکہ ابراہیم خان بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

حال ہی میں ابراہیم خان ممبئی کے ایک سیلون پہنچے جہاں انہوں نے بالوں کی کٹنگ کرائی اور بالوں کا اسٹائل بالکل والد کی طرح رکھا ہے۔

نئی لک کی تصاویر میں ابراہیم خان بالکل والد سیف علی خان کی طرح نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :