27 جنوری ، 2021
سینیٹ الیکشن قریب آنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین کی یاد ستانے لگی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین کا بھی تذکرہ ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے اور کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی اور اعجاز چوہدری کو کمیٹی میں لیا جائے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہےکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کے تحت جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار کی چینی ملز نے پیسے بنائے۔
اس رپورٹ کے بعد سے جہانگیر ترین سیاست میں زیادہ فعال نہیں ہیں۔