Time 28 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شردھا کی شادی کی خبروں پر شکتی کپور نے خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی جانب سے سلیبرٹی فوٹوگرافر روہن شریستھا کی مبارکباد پیغام کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کیے جانے کے بعد بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔

اس حوالے سے بالی وڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے اپنی بیٹی کی شادی کی خبروں پر بیان دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکتی کپور نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ انٹرنیٹ پر کیا خبریں اور قیاس آرائیاں چل رہی ہیں لیکن میں ہمیشہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ کہ شادی سمیت زندگی کے ہر فیصلے میں شردھا کے ساتھ ہوں، روہن شریستھا ہی کیوں؟ اگر وہ آکر مجھے بتائے جس کا بھی اس نے انتخاب کیا ہے اور جس کے ساتھ بھی وہ زندگی گزارنا چاہتی ہے ، تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

فائل:فوٹو

روہن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شکتی کپور کا کہنا تھا کہ روہن بہت اچھا لڑکا ہے، بچپن سے ہی اس کا گھر آنا جا نا ہے لیکن شردھا نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ اس سے شادی کا ارادہ رکھتی ہے،  میرے نزدیک وہ ابھی بچپن کے دوست ہی ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ  روہن کے والد راکیش شریستھا کو فوٹو گرافر بننے سے پہلے سے جانتا ہوں، راکیش کے ساتھ نہ صرف کئی فوٹو شوٹ کی ہیں بلکہ ہم دونوں ایک ساتھ ڈنر کے لیے بھی باہرآتے جاتے رہے ہیں، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں‘۔

مزید خبریں :