حدیقہ کیانی کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز کیا ہے؟

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نہ صرف اپنی آواز اور فنکارانہ صلاحیتوں کے سبب مداحوں کے دل میں اہم مقام حاصل کیے ہوئے ہیں بلکہ 46 کا ہندسہ عبور کرنے کے باوجود اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے سبب مداحوں کی تعریفیں سمیٹے ہوئے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران جب حدیقہ سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میری جوانی اماں کی بدولت ہے وہ اب ماشاءاللہ 81 سال کی ہیں لیکن ان کے پاس زبردست کولیجن (جلد کے نیچے موجود ایک خاص مادہ جو جھریوں سے نجات دلانے اور ناخن اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے) ہے یہاں تک کہ وہ فالج کا شکار ہونے کے باعث 14 سال سے بستر پر ہیں‘۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ’میں چہرے کی صفائی کے لیے کلینزنگ کرتی ہوں، پانی زیادہ پیتی ہوں اور ہمیشہ اپنے چہرے کی نمی کا خیال رکھتی ہوں جب کہ میری اسکن کیئر روٹین صرف پانی ہی ہے ‘۔

چونکہ انسان کی خوبصورتی اور فٹنس میں اس کی غذاؤں کا کرداربھی اہم ہے لہٰذا جب حدیقہ سے ناشتے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے اور آملیٹ کا استعمال کرتی ہوں کبھی کبھی پراٹھے بھی کھالیتی ہوں’۔

مزید خبریں :