پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

حدیقہ کیانی کے خلاف خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا

فیصل آباد: معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کیخلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضرکریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔

خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ  اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

مزید خبریں :