بھارتی حکومت کا سنیماہالز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

سنیما ہالز میں داخلے کے لیے ماسک لازمی ہوں گے اور سینیٹائزر رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے سنیماہالز میں مکمل گنجائش کے مطابق 100 فیصد ناظرین کو بٹھانےکی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم فروری سے سنیما ہالز 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت  سنیماہالز میں فلم بینوں کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ 

اس کے علاوہ سنیما ہالز میں داخلے کے لیے ماسک لازمی ہوں گے اور سینیٹائزر رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ سال بھارت میں لاک ڈاؤن کے آغاز میں ہی سنیماہالز مکمل بند کردیے گئے تھے جس کے بعد سے فلم انڈسٹری کو مالی مشکلات کا سامنا تھا جس کے بعد چند عرصہ قبل 50 فیصد افراد کی اجازت دی گئی تھی اور اب  100 فیصد نشستیں بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس اعلان پر فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے جڑے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :