پاکستان
Time 01 فروری ، 2021

'حکومت سے الیکشن ریفارمز اور دہری شہریت کے پورے پیکج پر بات چیت کیلیے تیار ہیں'

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت سے الیکشن ریفارمز اور دہری شہریت کے پورے پیکیج پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

لیگی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف حکمت عملی میں کبھی کبھی زگ زیگ بھی کرنا پڑتا ہے، زیگ زیگ اور یوٹرن میں فرق ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈسکہ اور سیالکوٹ میں ن لیگ کے خلاف بدترین انتقام کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی گروہ نے آمرانہ حکومت کو بھی مات دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دودھ کے دھلے نہیں ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کا منہ کالا کر دیا ہے، چند لوگوں کو بچانے کے لیے قانون سازی میں مدد نہیں دے سکتے، حکومت پورا پیکج لائے ہم دہری شہریت اور الیکشن ریفارمز میں پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :