23 ستمبر ، 2012
نئی دہلی…این جی ٹی…گینز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں ایک ایسی ساڑھی کو اپنے ریکارڈز میں شامل کیا ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین ساڑھی قرار دیا جا رہا ہے۔75ہزارڈالر کی لاگت سے بھارت میں تیار کی جانے والی اس لال رنگ کی سلک ساڑھی پر ناصرف سونے، چاندی اور پلاٹینئم کی تاروں سے انتہائی نفیس اور باریک نقش و نگاری اور تصویر سازی کی گئی ہے بلکہ اسے ہیروں،زمرّداور نیلم سمیت کئی دیگر قیمتی پتھروں سے بھی مزّین کیا گیاہے۔تقریباً 8کلو وزنی اس دیدہ زیب ساڑھی کو سات مہینوں میں مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جسے بحیثیت دنیا کی مہنگی ترین ساڑھی کے ریکارڈ بکس میں شامل کر لیا گیا ہے۔