دنیا
Time 02 فروری ، 2021

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر  لیا گیا ہے۔

غیر  ملکی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں میانمار  میں فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

دوسری جانب  امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار میں فوجی بغاوت اور  اقتدار  پر قبضے کی شدید مذمت کرتے  ہوئے جمہوریت کی بحالی  پر  زور  دیا ہے۔

 امریکی صدر  جو بائیڈن کی جانب سے میانمار پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے جبکہ برطانیہ  نے بھی میانمار سے  سیا سی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ  کیا ہے۔

واضح رہے کہ  میانمارمیں گزشتہ روز فوج نےاقتدار پر قبضہ کر کے  ڈی فیکٹو رہنما آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید خبریں :