ہریتھک روشن شہرت حاصل کرنے کے بعد کیوں رو پڑے تھے؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے  پر  انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور  اداکار  آج  بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار ہریتھک روشن کے والد اور فلمساز  راکیش روشن نے بتایا کہ ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم 'کہو نا پیار ہے' کی کامیابی کے بعد ایک دن ہریتھک اپنے کمرے میں بیٹھا رو رہا تھا۔

راکیش روشن نے بتایا کہ جب میں نے ہریتھک سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ مجھ سے شہرت نہیں سنبھل رہی۔

ان کا کہنا تھا ہریتھک نے مجھے بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں سے بھری بسیں صرف مجھ سے ملنے کے لیے آتی تھیں۔

راکیش روشن کا کہنا تھا ہریتھک نے بتایا کہ اس شہرت کی وجہ سے وہ کچھ سیکھنے، اداکاری اور  اپنے کام پر توجہ نہیں دے پا رہے تھے۔

اس واقعے کے بعد فلمساز  راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہریتھک روشن کو نصیحت کی کہ زندگی میں کسی بھی آنے والی تبدیلی کو کبھی بھی بوجھ نہ سمجھو بلکہ اسے قبول کر کے اس میں ہی جینا سیکھو۔

خیال رہے کہ اداکار ہریتھک روشن پہلی بار اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم 'فائٹر' میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :