جب ششی کپور شتروگن سنہا کو بیلٹ لے کر مارنے بھاگے

فائل:فوٹو

بالی وڈ  اداکار  شتروگن سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلم کے سیٹ پر  دیر سے پہنچنے پر  ششی کپور ان کے پیچھے بیلٹ لے کر  مارنے کے لیے دوڑے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران شتورگن سنہا نے آنجہانی اداکار ششی کپور کے ساتھ ماضی کے ایک واقعے کو  یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سُستی کی عادت نے ششی کپور کو غصے میں آنے پر مجبور کر دیا تھا، یہی نہیں اس وقت صورت حال کا مذاق اڑانے پر  ماحول مزید خراب ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران شتروگن سنہا نے انکشاف کیاکہ ایک مرتبہ دیر سے آنے پر ششی کپور بیلٹ لے کر مجھے مارنے کے لیے میرے پیچھے بھاگے تھے۔

شتروگن سنہا کے مطابق میں نے ششی کپور  کو بتایا کہ پروڈکشن نے انہیں (ششی کپور) کو وقت کا پابند ہونے اور مجھے (شتروگن سنہا ) کو ان کی صلاحیتوں کی بدولت کاسٹ کیا ہے۔

اداکار کے مطابق ششی کپور نے میرے جواب پر اشتعال میں آکر کہا کہ کہ دیکھو کتنی بے شرمی سے یہ سب کہتا ہے، شتروگن سنہا کے مطابق یہ سب مزاح میں تھا۔

اداکار نے سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ میں جان بوجھ کر دیر سے نہیں پہنچتا تھا بلکہ عام طور پر سیٹ پر میرے دیر سے پہنچنے کی وجہ باقاعدگی سے ہر صبح ایک گھنٹہ یوگا کرنا تھی۔

مزید خبریں :