Geo News
Geo News

Time 03 فروری ، 2021
پاکستان

پنجاب پولیس میں کانسٹیبل، ڈرائیور اور وائرلیس آپریٹرزکی بھرتیوں کا شیڈول جاری

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب پولیس میں کانسٹیبل، ڈرائیور اور وائرلیس آپریٹرزکی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کے لیے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں 3 رکنی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

شیڈول اے کے امیدواروں کی فزیکل پیمائش 8 فروری اور شیڈول بی کی 13 فروری کو ہوگی جب کہ شیڈول اے کا برداشت ٹیسٹ 19 اور شیڈول بی کا 24 فروری کو ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس ٹیسٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اور ایک میل دوڑ ہو گی جب کہ تمام امیدواروں کا بورڈ ریویو 8 مارچ کو ہو گا اور بھرتیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔