اداکارہ صرحا اصغر نے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

گزشتہ برس  شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے شوہر عمر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بتادیا۔

صرحا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ان کی اپنے شوہر عمر سے ملاقات اپنے اسکول کے ایک سینئر کی بہن کی شادی میں ہوئی۔

صرحا کے مطابق میری عمر سے پہلی ملاقات مہندی کی تقریب میں ہوئی، یہ میری سینئر کے دوست تھے لیکن میری عمر سے بات چیت تب بھی نہیں ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس تقریب کے 4 یا 5 مہینے بعد ہم نے ایک دوسرے کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی اور اس کے بعد ہماری بات چیت  شروع ہوئی۔

صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ جب میری عمر سے ملاقات ہوئی  تب میں اے لیول کررہی تھی اور عمر اس دوران یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔

انہوں نے عمر  کو پسند کرنے کے حوالے سے بتایا کہ کیونکہ میرے ابو کا قد لمبا تھا اور میری امی کا چھوٹا تو مجھے ہمیشہ لمبے قد کے مرد حضرات متوجہ کرتے تھے، عمر میں بھی یہی چیز مجھے اچھی لگی۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو خیال رکھتے ہوں، عزت کرتے ہوں اور سمجھنے والے ہوں، جو میرے ساتھ رشتوں کو طویل مدت تک لے کر چل سکیں۔

مزید خبریں :