08 جنوری ، 2021
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر ہنی مون منانے کے لیے مالدیپ جا پہنچیں۔
اداکارہ صرحا اصغر نے سال 2020 کے اختتام پر اچانک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنے چاہنے والوں حیران کر دیا تھا۔
اب صرحا اصغر اپنے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ہیں جہاں دونوں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر صرحا اصغر کی مالدیپ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان شوبز انسڈسٹری کے متعدد ستارے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے۔
اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی، سارہ خان اور فلک شبیر، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت دیگر شوبز شخصیات 2020 میں ایک ہوئے۔