Time 03 فروری ، 2021
پاکستان

ڈیفنس کی لیڈیز بوتیک سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے قیمتی جوڑے چوری

کروڑوں روپے کی چوری یا ڈکیتی صرف بینکوں میں نہیں ہوتی بلکہ لیڈیز بوتیکس بھی بہت قیمتی ہوتے ہیں— فوٹو: فائل

کروڑوں روپے کی چوری یا ڈکیتی صرف بینکوں میں نہیں ہوتی بلکہ لیڈیز بوتیکس بھی بہت قیمتی ہوتے ہیں۔

ڈیفنس کے خیابان بخاری پر واقع ایک لیڈیز بوتیک سے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 98 فینسی اور برائیڈل جوڑے چوری کرلیے، قیمت سن کر پولیس بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

فینسی یا برائیڈل جوڑے کتنے مہنگے ہوتے ہیں ڈیفنس خیابان بخاری میں ہونےو الی ایک چوری نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

 ڈیفنس خیابان بخاری کی لیڈیز بوتیک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی چوری ہوئی ہے، واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزمان نے بوتیک سےڈیڑھ کروڑ روپے کے  98 جوڑے چوری کیے۔

دو ملزمان نے یہ واردات یکم فروری کو رات گئے کی، ملزمان ایک گاڑی میں آئے اور جوڑے، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری کیا،  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جیونیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو گاڑی میں چوری کیے گئے جوڑے رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ملزم کا چہرہ بھی واضح ہے تاہم  تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :