Time 04 فروری ، 2021
پاکستان

جعلی اکاؤنٹ بنا کر پاکستانیوں کو لوٹنے والے غیر ملکیوں کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

فوٹو: فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر پاکستانی عوام کو لوٹنے والے 5 نائجیرین باشندوں کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے کےمطابق پانچ نائجیرین ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر ایک شخص سے 20 لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے، ملزمان جعلی اکاؤنٹ پر خود کو غیر ملکی آرمی خاتون آفیسر ظاہر کرتے تھے۔

پانچوں ملزمان کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :