Geo News
Geo News

Time 04 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شادی کے وقت پریانکا اور نک جونس کے درمیان کیا طے ہوا تھا ؟

پریانکا کےمطابق اسی اصول کے تحت ہم ہر تین ہفتے بعد دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں اکھٹے ہوجاتے ہیں،فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے  شادی کے وقت شوہر کے ساتھ ایک اصول طے کیا تھا۔

خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے  شادی کی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا نے بتایا کہ شادی کے وقت ہم نے طے کیا تھا کہ ہم لوگ ہرماہ چند دن ایک ساتھ ضرور گزاریں گے۔


پریانکا کےمطابق اسی اصول کے تحت ہم ہر تین ہفتے بعد دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں اکھٹے ہوجاتے ہیں اور کچھ دن ایک ساتھ گزارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اصول کی وجہ سے ہم دونوں اپنی اپنی مصروفیات کے باجود ایک دوسرے کے لیے وقت نکال لیتے ہیں۔