Time 04 فروری ، 2021
پاکستان

اپوزیشن استعفے دینے والی تھی، راتوں رات کیا ہوا یہ راز نہیں کھولناچاہتا، شاہ محمود

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان تو استعفے دینےوالے تھے  پھر راتوں رات کیا ہوا؟ یہ راز نہیں کھولناچاہتا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر کڑی تنقید  کی اور کہا کہ سنا ہے آج ایک بیٹھک ہوگی ایک نیا اعلان کیا جائے گا، کرلیں لانگ مارچ ،قوم دیکھ رہی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے کون ہیں؟

انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامے سے اپوزیشن بے نقاب ہوگئی، آج کے رویے کے بعد اپوزیشن کو اس بل پر بات کرنے نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہتی ہے۔

مزید خبریں :