04 فروری ، 2021
لاہور چڑیا گھرمیں سفید ٹائیگر کے 2 بچے ہلاک ہو گئے، دونوں بچوں کی عمریں3 ماہ تھیں۔
چڑیاگھرکی ڈاکٹر کرن کہتی ہیں کہ دونوں بچوں کا ویٹرنری یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہےتاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔
لاہور چڑیا گھر کی رونق، سیر کے لیے آنے والے بچوں کے دوست، سفید ٹائیگر کےباقی2 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھرڈاکٹر کرن کہتی ہیں کہ سفید ٹائیگرس نے 11 نومبر کو 3 بچوں کو جنم دیا ،ایک بچہ پیدائش کے وقت ہی مر گیا، باقی دونوں بچوں کو ماں اٹینڈ نہیں کررہی تھی، چڑیا گھر کا عملہ ان بچوں کی دیکھ بھال کررہا تھا، 3 چارروز قبل یہ دونوں بچے ہیضےکا شکار ہوئے اور قے کرنے لگے، ان کا ٹریٹمنٹ جاری تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، ویٹرنری یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہےتاکہ ان کی موت کی وجہ کا پتہ چلایا جاسکے۔
ڈاکٹر کرن کہتی ہیں کہ ٹائیگر کے بچوں کا یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے دو ڈاکٹروں ضیاء اللہ مغل اور ڈاکٹر عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق علاج ہورہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر میں ٹائیگرز کی تعداد اب 9رہ گئی ہے۔