ٹائیگر شروف کی شاندار 'فلائنگ کِک' کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اپنی جمناسٹک صلاحیتوں سے اکثر مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں اب انہوں نے اپنی شاندار 'فلائنگ کک'  سے ایک بار پھر سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

 انسٹاگرام پر ٹائیگر نے اپنی ایک جمناسٹک سیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اڑتے ہوئے سامنے والے شخص کو لات مار رہے ہیں جس سے وہ تقریباً اڑتا ہوا دور جاکر گرتا ہے۔

ٹائیگر نے کیپشن میں ازراہ مذاق لکھا ہے کہ ' پتہ نہیں ویڈیو گیمز میں اس طرح کی 'مووز' کرنا کتنا آسان ہوتا ہے'۔

 اس ویڈیو کو دیکھ کر ٹائیگرکے مداحوں کی جانب سے انتہائی پسندیدگی کے ساتھ حیرانی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔


خیال رہےکہ ٹائیگر شروف اکثر مارشل آرٹ اور جمناسٹک پریکٹس سیشن کے دوران لگائی گئی کِکز اور قلابازیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

مزید خبریں :