دنیا
Time 05 فروری ، 2021

سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کریں گے: جوبائیڈن

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے پہلے دورے میں سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یمن کی خانہ جنگی نے انسانی اور اسٹریٹیجک تباہی کو جنم دیا ہے، اب اس جنگ کو ختم ہونا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب میزائل حملوں کا سامنا کرتا ہے اور اسے ڈرون حملوں سمیت مختلف ممالک میں ایران کی حمایت یافتہ فورسز سے دیگر خطرات کا سامنا بھی ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی خود مختاری، زمینی سالمیت کے دفاع اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے اس سے تعاون اور مدد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور خاص طور پر سعودی سرزمین کے خلاف خطرات پر اس کے دفاع میں جوبائیڈن کے بیان کو سراہا ہے۔

مزید خبریں :