Geo News
Geo News

Time 05 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اعجاز اسلم اپنی فیملی کو میڈیا سے کیوں دور رکھتے ہیں؟

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری میں 3 دہائیوں سے کام کرنے والے اداکار اعجاز اسلم نے حال ہی میں اپنی فیملی کو میڈیا پر نہ لانے کے حوالے سے بات کی۔

اعجاز اسلم سے ایک شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ ماشاءاللہ سے آپ کے 3 بچے ہیں، ہم میڈیا پر آپ کے ساتھ آپ کی فیملی کو کیوں نہیں دیکھتے؟

اداکار نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری فیملی کا ذاتی انتخاب ہے کہ انہیں میڈیا پر نہیں آنا چاہتے۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ میرے 3 بچے ہیں اور ایک بار وہ کسی فیملی شو میں گئے تھے، انہیں ان کی رائے کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی الگ الگ پرائیویسی ہے جو کہ اس شو کے بعد ختم ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ اعجاز اسلم مختلف پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور جب سے وہ اس انڈسٹری میں ہیں تب سے ان کی بیوی اور بچوں کو میڈیا پر نہیں دیکھا گیا۔