پاکستان
Time 05 فروری ، 2021

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران حادثہ

اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی میں حادثہ پیش آگیا۔

ذرائع کےمطابق موسمِ سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کی مہم جوئی میں مصروف غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مہم جوئی کے دوران غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گرکر لاپتا ہوگیا ہے جس کی نیپالی کوہ پیما تلاش کررہے ہیں۔

ذرائع نےبتایا کہ حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم موسمِ سرما میں کے ٹو سرکرکے عالمی ریکارڈ قائم کرچکی ہے اور اس وقت پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی کے ٹوسرکرنے  کی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں :