06 فروری ، 2021
پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے باعث 4 ماہ سے برآمدات لگاتار 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔
جیونیوز کے مطابق جنوری 2021 میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس میں جرسی کی برآمدات میں 72 فیصد اور ادویات کی برآمدات میں 55 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کےعلاوہ ٹی شرٹس کی برآمدات میں 43 فیصد اور پلاسٹک کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
جب کہ مکئی کی برآمدات میں 82 فیصد، خام چمڑے کی برآمدات میں 23 فیصد، گوشت کی برآمدات میں 5 فیصد اور 7 ماہ میں کاٹن کی برآمدات 96 فیصد کم ہوئی۔