Geo News
Geo News

Time 06 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

گلوکار بلال سعید کے بھائی سے جھگڑے پر عثمان خالد بٹ کا ردِ عمل

فوٹو: فائل

چند روز قبل گلوکار بلال سعید کی بھائی کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر چند صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی گئی جب کہ متعدد صارفین نے اس واقعے کا مذاق بھی اڑایا تھا۔

اب پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عثمان خالد بٹ نے اس واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ یہ جسمانی حملہ تھا نہ کہ میمز کے لیے مواد، براہ کرم اس بات کو سمجھیں کہ یہ نارمل رویہ نہیں، اسے نظر انداز یا ہنسی میں نہیں اڑایا جاسکتا۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ آپ کسی خاتون پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے، برائے کرم کچھ شائستگی رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ فیمنسٹ ایکٹوازم سے نفرت کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں مگر نفرت کے اس سلسلے کو نظرانداز نہ ہونے دیں۔