تنازعات میں الجھنے کا نتیجہ، کنگنا کے کروڑوں کے معاہدے منسوخ

تمام برانڈز نے کنگنا سے معاہدے منسوخ کردیے ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تنازعات میں الجھے رہنے پر کروڑوں کا نقصان  ہوگیا۔ 

اداکارہ کنگنا رناوت اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور وہ خود بھی متنازع معاملات میں بیان داغ دیتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں کسانوں کے احتجاج پر بھی سخت زبان استعما ل کی بلکہ کئی شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا پر لڑتی نظر آئیں۔

تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کو اب اس ہی عادت سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے بتایا ہے کہ تمام برانڈز نے ان سے معاہدے منسوخ کردیے ہیں اور اب وہ کسی برانڈ کی تشہیر نہیں کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے لڑ رہی ہیں اور ایسے میں کوئی بھی برانڈ کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ 

مزید خبریں :