06 فروری ، 2021
پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ریلیز کردیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔
اس ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے شرکت کی ہے۔ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹار ز ینگ اسٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
تاہم ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر یہ ترانہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی اکثریت نے اس پر ناپسندیدگی کااظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل کے ترانے علی ظفر کے بعد سے تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ علی ظفر کے بعد فواد خان نے پی ایس ایل کا ترانہ گایا تھا جس کے بعد گزشتہ برس علی عظمت، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے یہ ترانہ گایا تھا اور یہ بھی لوگوں کو پسند نہیں آیا تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے کچھ تاثرات پر نظر ڈالتے ہیں۔