Time 07 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

'اب کیا کر دیا میں نے؟'

فوٹو: فائل

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایک) 6 کا آفیشل ترانہ 'گروو میرا' ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل ہی مچ گئی۔

اس آفیشل ترانے میں گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور  ینگ اسٹنرز کے معروف ریپرز طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

اس ترانے کے ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر 'گروو میرا' ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے بے حد مزاحیہ میمز شیئر کی جانے لگیں جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر اس گانے کے علاوہ ایک اور نام ٹرینڈ کرنے لگا جو کہ گلوکار علی ظفر کا تھا۔

صارفین کی جانب سے ایک بار پھر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار علی ظفر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے گانا گائیں۔

اس تمام تر صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گلوکار علی ظفر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'اب کیا کر دیا میں نے'۔

علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر رافع کہتے ہیں کہ 'علی بھائی دوسرا گانا بنائیں'۔

اسد باجوہ نے کہا کہ 'پی ایس ایل کا ترانہ نہیں گا رہے آپ، یہ کیا ہے آپ نے، سیٹی بجے گی جیسا گانا واپس لائیں'۔

ایک صارف نے کہا کہ 'اگر  آپ نے کچھ کیا ہوتا تو ہم رو نہ رہے ہوتے'۔ 

مزید خبریں :