Time 07 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ اوپن الیکشن پر صدارتی آرڈیننس آئین اور سپریم کورٹ پر حملہ ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے سینیٹ اوپن الیکشن پر صدارتی آرڈیننس کو آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

نارووال میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے،  سینیٹ اوپن الیکشن پر صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی توہین اور عدالت عظمیٰ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو حکومتی آرڈیننس ختم کرنا چاہیے، صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو این آر او دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے اور 58 ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس بحال ہو سکتا ہے،یہ عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنے کا پیکج ہے۔

مزید خبریں :