07 فروری ، 2021
بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث طغیانی اور سیلاب سے شدید تباہی مچ گئی، درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے سے دریائے دھولی گنگا میں شدید طغیانی ہے اور اطراف کے علاقوں میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں پُل اور سڑکیں بہہ گئی ہیں اور 3 افراد ہلاک اور 150 لاپتہ ہیں جب کہ 16 سے 17 افراد ایک سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دریامیں طغیانی سے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو نقصان پہنچا ہے، لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پر کام کرنےوالے مزدور ہوسکتے ہیں۔
ممکنہ ریلے کی آمد پرسری نگر اور رشی کیش ڈیم کو خالی کرالیاگیا ہے جب کہ اطراف کے دیہاتوں سے بھی آبادی کو فوری طور پر منتقل کیا جارہا ہے۔