پاکستان
Time 08 فروری ، 2021

'وقت آ گیا ہے پاکستان دوبارہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے میں کردار ادا کرے'

فوٹو: فائل

نیو یارک یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعاون مرکز کے سربراہ اور سابق امریکی صدر باراک اوباما کے سابق مشیر ڈاکٹر بارنیٹ آر رابن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان دوبارہ امریکا اور طالبان کے مابین افغان امن معاہدے میں اپنا کردار ادا کرے۔

جنوبی ایشیا کے لیے امریکا کی نئی ممکنہ حکومتی پالیسی کے موضوع پر سوچ کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن میں سمینار سے خطاب میں ڈاکٹر بارنیٹ نے امریکی فوجیوں کی وطن واپسی، افغان جنگی قیدیوں کی رہائی، افغانستان میں جنگ بندی اور افغانستان کے مستقبل میں سیاسی روڈ میپ پر اظہارخیال کیا۔

اس موقع پر سینئر صحافیوں الطاف حسین قریشی اور حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جو بائیڈن علاقائی اور بین الاقوامی امن کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

کالم نگار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ امریکا کا خیال تھا افغان حکومت اور طالبان کسی معاہدہ پر پہنچ جائیں گے مگر ایسا نہ ہو سکا۔

ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے خطے کا اہم ملک ہے، ایران اور امریکا کے تعلقات کی گرمی سردی سے ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

سابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نذیر حسین اور  پروفیسر ڈاکٹر امجد مگسی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بائیڈن انتظامیہ افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنے کے ساتھ جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے گی۔

مزید خبریں :