دنیا
Time 08 فروری ، 2021

ملکہ الزبتھ پر ذاتی دولت چھپانے کیلئے دباؤ ڈلواکر قانون سازی کروانے کا الزام

برطانوی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے ذاتی دولت عوام سے چھپانے کیلئے 70 کی دہائی میں قانونی استثنیٰ حاصل کیا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ملکہ کے ذاتی وکیل نے برطانوی وزراء پر قانون میں ایسی تبدیلی لانے کیلئے دباؤ ڈالا جس کے بعد ملکہ کسی بھی کاروبار یا کمپنی میں اپنے ذاتی شیئرز عوام سے خفیہ رکھ سکیں۔

اخبار کے مطابق  ملکہ کے دباؤ پر حکومت نے قانون میں ایک نئی شق شامل کی جس کے تحت حکومت کو سربراہ مملکت کے شیئرز والی کمپنیوں کو استثنیٰ دینے کا اختیار حاصل ہو گیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازی 1970 میں سرکاری طور پر چلنے والی شیل کارپوریشن کیلئے کروائی گئی جس میں ملکہ کے شیئرز اور سرمایہ کاری تھی۔

مزید خبریں :